Skip to content
Quick exitFirst NationsTranslationsGet helpSearch

ہم کیسے آپ کی مدد کر سکتے ہیں

آسٹریلیا خود کو ایک انصاف پسند ملک تصوّر کرتا ہے۔ بدقسمتی سے، کبھی کبھار لوگوں کے ساتھ اس وجہ سے غیرمنصفانہ سلوک ہوتا ہے کہ ان کی شکل و صورت کیسی ہے، وہ کہاں سے آئے ہیں یا کیا عقیدہ رکھتے ہیں۔ وکٹوریا میں ایسے قوانین ہیں جو لوگوں کو غیرمنصفانہ سلوک سے بچاتے ہیں اور وکٹوریا میں مساوی مواقع اور انسانی حقوق کا کمیشن (Victorian Equal Opportunity and Human Rights Commission) ان لوگوں کی مدد کرتا ہے جن کے ساتھ غیرمنصفانہ سلوک ہوا ہو۔ اپنے حقوق اور اس بارے میں معلوم کریں کہ ہم کیسے آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔

A smiling grandfather gives his grandson a shoulder ride.
ہم سے رابطہ کریںہم کیسے آپ کی مدد کر سکتے ہیںآپ کے حقوقکمیشن کا تعارف

اگر مجھے غیرمنصفانہ سلوک کا سامنا ہو تو میں کیا کر سکتا ہوں؟

آپ:

  • اپنے حقوق کے بارے میں معلومات کے لیے ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں
  • واقعے کی رپورٹ کر سکتے ہیں
  • رسمی شکایت کر سکتے ہیں۔

آپ ان صورتوں کے بارے میں نیچے مزید تفصیل پڑھ سکتے ہیں جس میں یہ بھی شامل ہے کہ آپ کے شکایت کرنے پر کیا ہوتا ہے۔

مجھے میرے حقوق کے بارے میں معلومات چاہیئں

ہم آپ کو آپ کے حقوق سے آگاہ کر سکتے ہیں اور یہ بتا سکتے ہیں کہ آیا ہم آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔

بعض اوقات ہم آپ کی مدد نہیں کر سکتے۔

اگر ایسا ہو تو ہم آپ کو اس کی وجہ بتائیں گے اور کسی اور ادارے کے بارے میں بتانے کی کوشش کریں گے جو مدد کر سکتا ہو۔

معلومات کے لیے ہم سے رابطہ کریں

میں ایک واقعے کی رپورٹ کرنا چاہتا ہوں

اگر آپ ہمیں اپنے تجربے کے بارے میں بتانا چاہتے ہیں لیکن رسمی شکایت نہیں کرنا چاہتے تو آپ ہمارا  کمیونٹی رپورٹنگ ٹول استعمال کر کے ہمیں رپورٹ کر سکتے ہیں.

یہ ٹول (وسیلہ) انگلش میں ہے۔

کمیونٹی رپورٹنگ ٹول ہمیں یہ بتانے کا کم وقت طلب طریقہ ہے کہ کیا ہوا ہے یا آپ کو کیا فکر ہے۔

آپ کے لیے ہمیں اپنا نام بتانا ضروری نہیں ہے لیکن اگر آپ چاہیں تو کہلا سکتے ہیں کہ کمیشن میں سے کوئی آپ سے رابطہ کرے اور آپ کی مدد کی کوشش کرے۔ ہم آپ کی تفصیلات کسی اور کو نہیں دیں گے۔ ہم آپ کی تفصیلات کو راز میں رکھیں گے۔

جب لوگ ہمیں رپورٹ کرتے ہیں کہ ان کی کمیونٹی میں کیا ہو رہا ہے تو اس سے ہمیں مسائل کا پتہ چلانے میں مدد ملتی ہے۔ پھر ہم کمیونٹیوں کی مدد کرنے میں بہتر بن سکتے ہیں۔

میں رسمی شکایت کرنا چاہتا ہوں۔

آپ اس بارے میں شکایت کر سکتے ہیں:

  • امتیازی سلوک
  • جنسی ایذا دہی
  • نسل یا مذہب کے حوالے سے کردار کشی
  • نشانہ بنائے جانا۔

اگر آپ رسمی شکایت کریں تو ہم آپ کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

شکایت کرنا مفت ہے اور آپ کو وکیل کی ضرورت نہیں ہوتی۔

اگر ایسا ہو تو ہم آپ کو اس کی وجہ بتائیں گے اور کسی اور ادارے کے بارے میں بتانے کی کوشش کریں گے جو مدد کر سکتا ہو۔ بعض اوقات ہم آپ کی شکایت پر کام نہیں کر سکتے۔

شکایت کرنے کے لیے ہم سے رابطہ کریں

ہم وکٹوریا کے انسانی حقوق اور فرائض کے چارٹر سے متعلق شکایات پر کام نہیں کرتے۔

ہم آپ کو آپ کے انسانی حقوق کے بارے میں معلومات دے سکتے ہیں لیکن اگر آپ کی شکایت کسی عوامی اتھارٹی کی طرف سے چارٹر کی خلاف ورزی سے تعلق رکھتی ہے تو آپ وکٹورین اومبڈزمین سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

اپنی شکایت میں آپ کو کیا ذکر کرنا ہو گا

ہمیں اپنی شکایت کو سمجھنے میں مدد دینے کے لیے آپ کو چاہیے کہ ہمیں زیادہ سے زیادہ بتانے کی کوشش کریں جس میں یہ شامل ہو:

  • آپ کی رابطہ تفصیلات۔ ہم ہمیشہ آپ کی پرائیویسی کا تحفظ کریں گے اور آپ کی رابطہ تفصیلات کسی اور کو نہیں دیں گے۔
  • آپ کے ساتھ ہونے والے واقعے کی تفصیلات، یہ کہاں اور کب ہوا
  • یہ تفصیلات کہ آپ کی شکایت کس کے متعلق ہے اور آپ کا اس سے کیا تعلق ہے (جیسے آیا یہ آپ کا آجر، آپ کی یونیورسٹی یا آپ کا سپورٹس کوچ ہے)۔

ہم آپ کی شکایت کا کیا کریں گے

جب ہمیں آپ کی شکایت ملے گی تو ہم یہ دیکھنے کے لیے اس پر غور کریں
یقینی معلومات کے لیے، ہمیں آپ سے مزید تفصیل پوچھنے کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ گے کہ آيا ہم آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔

ہم آپ سے یہ بھی پوچھیں گے کہ آپ کس قسم کا حل یا نتیجہ چاہتے ہیں جیسے معذرت، مالی ہرجانہ یا طرزعمل کے رک جانے کا وعدہ۔

آپ سے بات کرنے کے بعد کمیشن کا کوئی اہلکار اس شخص یا ادارے سے رابطہ کرے گا جس کے بارے میں آپ نے شکایت کی ہے۔

ہم:

  • انہیں آپ کی شکایت کے بارے میں بتائیں گے
  • ان کا تبصرہ مانگیں گے
  • پتہ کریں گے کہ کیا وہ آپ کی شکایت کے حل کے لیے کوشش کرنے پر آمادہ ہیں

پھر ہم آپ کو بتائیں گے کہ انہوں نے کیا کہا ہے۔

اگر آپ دونوں رضامند ہوں تو ہم کنسیلیئشن (مصالحت) کے عمل کے ذریعے آپ کو شکایت کے حل میں مدد دیں گے۔

مصالحت کیا ہے اور یہ کیسے ہوتی ہے

مصالحت ایک شخص یا ادارے کے ساتھ آپ کی شکایت کے حل کا ایک طریقہ ہو سکتی ہے۔

اس کا مقصد یہ ہے کہ دونوں فریقوں کو یہ بتانے کا موقع دیا جائے کہ کیا ہوا ہے اور مسائل کے حل کا طریقہ دریافت کیا جائے۔

مصالحت اکثر شکایات کے حل کا ایک کامیاب طریقہ ہوتی ہے۔

ہمارا مصالحت کا عمل استعمال کرنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ ایک منصفانہ اور سمجھنے میں آسان عمل ہے اور اس سے انہیں اچھے حل تلاش کرنے میں مدد ملی ہے۔

مصالحت میں شریک ہونا لوگوں کی مرضی پر منحصر ہے۔

کمیشن کے پاس احکام دینے یا ہرجانہ دلانے کا اختیار نہیں ہے۔

اگر ہم آپ کی شکایت کے حل کے لیے مدد نہ دے سکتے ہوں

بعض اوقات ہم آپ کی شکایت پر کام نہیں کر سکتے۔

اگر ایسا ہو تو ہم آپ کو اس کی وجہ بتائیں گے اور کسی اور ادارے کے بارے میں بتانے کی کوشش کریں گے جو مدد کر سکتا ہو۔

Was this page helpful?
Please select Yes or No and the second form section will appear below:

Address
Level 3, 204 Lygon Street Carlton Victoria 3053

General enquiries
enquiries@veohrc.vic.gov.au

Reception
1300 891 848

Enquiry line
1300 292 153 or (03) 9032 3583

Interpreters
1300 152 494

NRS Voice Relay
1300 555 727 then use 1300 292 153

Media enquiries
0447 526 642

The Victorian Equal Opportunity and Human Rights Commission acknowledges that we work on the traditional lands of the Wurundjeri people of the Kulin Nation. We also work remotely and serve communities on the lands of other Traditional Custodians.

We pay our respects to their Elders past and present.