کمیشن کا تعارف
آسٹریلیا خود کو ایک انصاف پسند ملک تصوّر کرتا ہے۔ بدقسمتی سے، کبھی کبھار لوگوں کے ساتھ اس وجہ سے غیرمنصفانہ سلوک ہوتا ہے کہ ان کی شکل و صورت کیسی ہے، وہ کہاں سے آئے ہیں یا کیا عقیدہ رکھتے ہیں۔ وکٹوریا میں ایسے قوانین ہیں جو لوگوں کو غیرمنصفانہ سلوک سے بچاتے ہیں اور وکٹوریا میں مساوی مواقع اور انسانی حقوق کا کمیشن (Victorian Equal Opportunity and Human Rights Commission) ان لوگوں کی مدد کرتا ہے جن کے ساتھ غیرمنصفانہ سلوک ہوا ہو۔ اپنے حقوق اور اس بارے میں معلوم کریں کہ ہم کیسے آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔
کمیشن کیا ہے؟
کمیشن ایک خودمختار ادارہ ہے جو لوگوں کو امتیازی سلوک، جنسی ایذا دہی اور نسل یا مذہب کے حوالے سے کردار کشی سے بچانے کی کوشش میں قائم کیا گيا تھا۔
ہم ایسے غیرمنصفانہ طرز عمل کی شکایات کے حل میں لوگوں کی مدد کرتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ:
- لوگوں اور اداروں کو مساوی مواقع اور انسانی حقوق کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہیں
- اداروں کو آگہی دینے اور مشاورت کے ذریعے انہیں زیادہ منصفانہ بننے میں مدد دیتے ہیں
- سنگین امتیازی سلوک اور جنسی ایذا دہی کے متعلق تحقیق اور چھان بین کرتے ہیں
- وکٹوریا کی حکومت کو لوگوں کے تحفظ کے لیے زیادہ کڑے قوانین بنانے کی ترغیب دیتے ہیں اور یقینی بناتے ہیں کہ ہمارے حالیہ قوانین مؤثر ہیں۔
کمیشن میری مدد کیسے کر سکتا ہے؟
ہم آپ کے منصفانہ سلوک کے حق کے بارے میں آپ کو بتا سکتے ہیں یا اگر آپ کے ساتھ غیرمنصفانہ سلوک ہوا ہے تو آپ ہمیں بتا سکتے ہیں۔
ممکن ہے ہم ایسے طرزعمل کو روکنے کے قابل ہوں اور آپ کو معذرت یا ہرجانہ دلا سکیں۔
ہم قانونی مشورہ نہیں دیتے بلکہ ہم آپ کو آپ کے حقوق اور وکٹوریا کے ان قوانین کے بارے میں مزید معلومات دے سکتے ہیں جو آپ کے حقوق کا تحفظ کرتے ہیں۔
یہ قوانین لوگوں کو عوامی زندگی میں غیرمنصفانہ سلوک سے بچاتے ہیں۔
ان قوانین کا تعلق نجی طرزعمل سے نہیں ہے جیسے اگر گھر میں کچھ ہوتا ہو۔
کریں کہ ہم کیسے آپ کی مدد کر سکتے ہیں
اگر آپ کو غیرمنصفانہ طرزعمل کا سامنا ہوا ہے تو ہم آپ کی مدد کر سکتے ہیں جس میں یہ بھی شامل ہے:
- امتیازی سلوک
- جنسی ایذا دہی
- نسل یا مذہب کے حوالے سے کردار کشی
- نشانہ بنائے جانا
ہم آپ کو وکٹوریا کے انسانی حقوق اور فرائض کے چارٹر کے بارے میں بھی بتا سکتے ہیں۔
کمیشن کب میری مدد نہیں کر سکتا؟
اگر کوئی حرکت نجی صورتحال میں (جیسے گھر میں) کی گئی ہو تو ہم مدد نہیں کر سکتے۔
ہم ان معاملات میں آپ کی مدد نہیں کر سکتے:
- آپ کے ویزے کی حیثیت یا امیگریشن کے مسائل
- پولیس کے معاملات
- وفاقی اداروں (جیسے ڈیپارٹمنٹ آف ہوم افیئرز) کے ساتھ مسائل۔
ہم آپ کو وکٹوریا کے انسانی حقوق اور فرائض کے چارٹر کے بارے میں معلومات دے سکتے ہیں لیکن ہم چارٹر سے متعلقہ شکایات پر کام نہیں کرتے۔
اگر ہم آپ کی مدد نہ کر سکتے ہوں تو وہ دوسرے ادارے جو شاید مدد کر سکتے ہیں:
پناہ کے درخواست گزار، پناہ گزین اور تارکین وطن
ریفیوجی لیگل
فون: 0100 9413 (03)، صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے، بدھ اور جمعہ
صارفین کے حقوق
کنزیومر افیئرز وکٹوریا
فون: 81 81 55 1300
گھریلو تشدّد یا جنسی حملہ
1800 Respect
فون: 732 737 1800
انٹرپریٹر (زبانی مترجم): 50 14 13
انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور وکٹورین گورنمنٹ کے اداروں کے بارے میں شکایات
وکٹورین اومبڈزمین
فون: 6222 9613 (03) یا 314 806 1800 (صرف ریجنل وکٹوریا میں)۔
امیگریشن، ویزے اور شہریت میں تاخیر، اور حراستی مراکز
کامن ویلتھ اومبڈزمین
فون: 072 362 1300
قانونی مدد
وکٹوریا لیگل ایڈ
فون: 387 792 1300
پولیس کے طرزعمل کے بارے میں شکایات
Independent Broad-based Anti-corruption Commission (سرکاری محکموں میں بدعنوانی کی چھان بین کرنے والا خودمختار کمیشن)
فون: 135 735 1300
کرایہ داروں کے حقوق (کرایے کے گھروں میں رہنے والوں کے لیے مدد)
Tenants Victoria
فون: 2577 9416 (03)
سوشل ہاؤسنگ کے کرایہ داروں کے لیے مشورے کی لائن: 860 068 1800
صحت نسواں
Multicultural Centre for Women’s Health (صحت نسواں کا کثیرالثقافتی مرکز)
فون: 421 656 1800
کام کے مقام پر حفاظت کے مسائل یا ﹸبلنگ
ورک سیف وکٹوریا
مشورے کے لیے فون لائن: 089 136 1800
ہنگامی صورتحال: 60 23 13